متنازع بیان دینے والی بھارت کی نامور اداکارہ کنگنا رناوت کی بالی ووڈ میں مسلسل 9 فلمیں فلاپ ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تیجس‘ انڈین باکس آفس پر بُری طرح فلاپ ہوگئی، فلم بڑے پیمانے پر تشہیری مہم کے باوجود اوپننگ ڈے پر صرف ایک کروڑ بزنس کرسکی ہے۔
View this post on Instagram
فلم اپنے ابتدائی پانچ دنوں میں صرف 3.76 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے اور یہ اداکارہ کی ’دھکڑ‘ کے بعد دوسری شدید ترین فلاپ فلم ہے۔
بزنس کے اعداد و شمار کے مطابق ’تیجس‘ اداکارہ کے فلمی کیریئر کی سب سے کم کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔
کنگنا رناوت نے اپنے فلمی کیریئر میں تمام فلموں سے صرف 22 کروڑ کمائے ہیں جبکہ ان کی آخری تین فلمیں اوسطاً ڈھائی کروڑ کا بزنس کرسکیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















