پاکستانی اسکرین رائٹر، اداکار، ڈرامہ نگار اور میزبان یاسر حسین نے کہا ہے کہ انہیں رکھ رکھاؤ کرنا نہیں آتا، جو دل میں بات ہوتی ہے وہ منہ پر بول دیتے ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی موضوع پر بات کرتے وقت رکھ رکھاؤ کرنا نہیں آتا، ان کے دل میں جس متعلق جو بات ہوتی ہے، وہ سامنے کہ دیتے ہیں، اس وجہ سے بعض لوگ ان سے ناراض بھی ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ شوبز شخصیات کی جانب سے غصہ کیے جانے کے بعد اب وہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر کھل کر باتیں کرنے سے گریز کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سیاست دان نہیں ہے کہ ڈپلومیسی سے کام لیں، وہ ایک عام شخص ہیں، اس لیے وہ ہر بات کھل کر کرتے ہیں۔
یاسر حسین کے مطابق انہیں ٹی وی پر کام کرنے کا بلکل شوق نہیں جبکہ بدقسمتی سے پاکستان میں فلمیں کم بنتی ہیں اور تھیٹرز بھی نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں میزبان کرنے کا بھی شوق ہے اور وہ اب بھی اچھی پیشکش پر کسی بھی جگہ میزبانی کرنے کو تیار ہیں۔
View this post on Instagram
ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ یا بالی ووڈ سے کام کی پیشکش کے وقت پاکستانی اداکاروں کے پاس آپشنز نہیں ہوتے، انہیں بس کام کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن اگر ان کے پاس ہالی ووڈ میں کام کرنے کا آپشن پوچھا جائے تو وہ اینجلینا جولی جبکہ بالی ووڈ میں دپیکا پڈوکوں کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔
ایک اور سوال کے جواب میں یاسر حسین نے انکشاف کیا کہ نہ جانے کیوں لوگ انہیں مغرور، بدتمیز اور غصے والا شخص تصور کرتے ہیں جب کہ درحقیقت وہ ایسے نہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ مغرور ہیں نہ انہوں نے کسی کے ساتھ کبھی کوئی بدتمیزی کی اور یہ کہ انہیں غصہ بھی نہیں آتا۔
یاسر حسین کے مطابق لیکن سماج میں نارمل انسان کا ہونا شاید ابنارمل بن گیا ہے، اس لیے لوگ ان سے متعلق غلط سوچتے ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















