متنازعہ بھارتی اداکارہ اور ماڈل عرفی جاوید کی گرفتاری سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی تھی جس میں ممبئی پولیس کی وردی میں ملبوس دو خواتین عرفی جاوید کو گرفتار کررہی تھیں، تاہم اب اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اس وائرل ویڈیو کی تردید کردی۔
ممبئی پولیس نے انسٹاگرام پر عرفی جاوید کی گرفتار ہونے والی وائرل ویڈیو کو شیئر کیا اور کیپشن میں اس کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر عرفی جاوید کو نازیبا لباس پہننے پر گرفتار کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو درست نہیں ہے، یہ وردی کا غلط استعمال ہے۔
View this post on Instagram
ممبئی پولیس کی جانب سے بیان سامنے آنے کے بعد فیشن انفلوئنسر عرفی جاوید نے بھی اپنی وائرل ویڈیو پر وضاحت پیش کر دی۔
انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممبئی پولیس نہیں بلکہ فیشن پولیس ہے جو ممبئی پولیس کی وردی میں ملبوس ہے۔

عرفی جاوید کے مطابق وائرل ویڈیو کپڑوں کے ایک برانڈ کے لیے تشہیری مہم کا حصہ تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















