Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقرا عزیز کا ’کشمیری‘ لباس میں فوٹو شوٹ مداحوں کو بھا گیا

اقرا عزیز پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جو کسی تعریف کی محتاج نہیں، انہوں نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مختصر وقت میں انڈسٹری میں الگ مقام حاصل کیا ہے۔

اقرا عزیزسوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم نظر آتی ہیں، مداحوں کے ساتھ  وہ اکثر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرکے انہیں اپنے حوالے سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

انہوں نے نہایت کم عمری میں اپنی باکمال اداکاری کے بلبوتے پر شوبز انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جو بہت کم لوگوں کو نصیب ہو تا ہے۔

اقرا عزیز نے اب تک ٹی وی کے بے شمار ڈراموں میں اداکاری کی ہے لیکن انہیں ’خدا اور محبت‘ ، ’رانجھا رانجھا‘  اور ’سنو چندا‘ جیسے ڈراموں سے کافی پزیرائی ملی۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے اپنی چند تصاویر شیئر کیں، جن میں انہوں نے سفید رنگ کا کشمیری روائتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ بے حد خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz)

&واضح رہےکہ اقرا عزیز اور یاسر حسین 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کا ایک بیٹا کبیر حسین ہے۔

شادی کے بعد اس جوڑی کو عمروں میں فرق کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، یاسر حسین اپنی اہلیہ ( اقرا عزیز) سے گیارہ سال بڑے ہیں۔

اقرا عزیز نے اپنے ایک انٹرویو میں اس مو ضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے وہ ان سے متعدد مشورے لیتی ہیں، جس کا انہیں فائدہ ہوتا ہے اور ہر کسی کو خود سے زائد العمر مرد سے شای کرنی چاہئیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN (@iiqraaziz)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں