Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عاطف اسلم نے ’جنون بینڈ‘ کاگانا گا کر محفل لوٹ لی

اپنی سحر انگیز آواز کے باعث بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی گلوکار عاطف اسلم  اکثر اپنے مثالی اقدام اور فن کے باعث خبروں میں رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ امریکا میں کنسرٹ کے دوران عاطف اسلم نے نوے کی دہائی کے مقبول ترین پاکستانی میوزیکل بینڈ جنون کا ہٹ گانا ’ سیونی ‘ گا کر محفل ہی لوٹ لی۔

کنسرٹ میں موجود سینکڑوں شائقین ان کی گائیکی کو پسند کرتے ہوئے جھوم اٹھے۔

وائرل ویڈیو:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Desi Junction (@desijunctionmedia)

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو کو بہت پسند کیا جارہا ہے اور عاطف اسلم کی اس مشہورِ زمانہ گانے پر شاندار پرفارمنس کی بھی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم نے غزہ کے مظلوموں کیلئے خطیر رقم عطیہ کر دی

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Desi Junction (@desijunctionmedia)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں