بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا سے متعلق یہ افواہ گردش کررہی ہے کہ وہ جلد دائرہ اسلام میں داخل ہوجائیں گی۔
اِن افواہوں نے اُس وقت زور پکڑا جب اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر دلی خواہشات کو سمجھنے کے لیے خلافتِ راشدہ کے چوتھے اور آخری خلیفہ حضرت علی ؓ کا ایک خوبصورت قول شیئر کیا۔
حضرت علیؓ کے اس قول میں انسان کو یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ “اگر اسے کبھی یہ سمجھنے میں مشکل ہو رہی ہو کہ اس کی دلی خواہش کیا ہے اور وہ کیا چاہتا ہے تو اس بات پر دھیان دے کہ جب وہ بے خیالی میں ہوتا ہے تو اس کے ذہن میں کیسے خیالات آتے ہیں”۔
پرینیتی چوپڑا کی اس اسٹوری کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاید اداکارہ جلد اسلام قبول کرلیں گی۔
خیال رہے کہ رواں سال ستمبر 2023 میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے عام آدمی پارٹی (آپ) سے تعلق رکھنے والے سیاست دان راگھو چڈھا سے شادی کی ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















