Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کی نئی فلم “ٹائیگر3” نے ریلیز سے قبل بڑی کامیابی حاصل کرلی

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی نئی میگا تھرلر فلم “ٹائیگر 3” نے ریلیز سے قبل بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر3‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز ہوگیا اور پہلے دن ہی عوام کی طرف سے فلم کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔

میگا ایکشن فلم کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کچھ شہروں میں ہوا ہے اور صرف پہلے دن 33 ہزار سے زائد ٹکٹ بک کیے جاچکے ہیں جس سے ایک کروڑ سے زیادہ کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔

جاسوس ایجنٹ سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سُپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے، ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں آ رہی ہے، فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں ریلیز ہوگی۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچُکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں