معروف پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے بتادیا کہ کن لوگوں کو شوبز انڈسٹری میں سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ان سے توقع ہوتی ہے کہ وہ بھی والدین کی طرح بہترین کام کریں گے لیکن وہ بلکل اس پریشر کو سر پر سوار نہیں کرتے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وہ والدین جیسا کام نہیں کر سکیں گے لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خراب کام نہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کا کسی سے مقابلہ نہیں، وہ صرف اس کوشش میں رہتے ہیں کہ وہ اتنا اچھا کام کریں کہ کوئی ان کے والدین پر انگلی نہ اٹھائے اور ان کی بے عزتی نہ ہو۔
اذان سمیع خان کے مطابق انہیں یہ بھی احساس ہے کہ جن بچوں کے والدین کا شوبز سے تعلق نہیں، انہیں مواقع حاصل کرنے میں کتنی دشواری ہوتی ہے اور ان کی ہمدردیاں ان تمام افراد کے ساتھ ہیں جو مواقع ملنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے مزید کہا کہ مواقع ملنے کے بعد اب ان کی ہمیشہ یہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اتنا اچھا کام کریں کہ کوئی یہ نہ کہے کہ ان کی وجہ سے محنتی لوگ بھی کام سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ اذان سمیع خان مقبول گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے ہیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















