Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ہمراہ کونسی اداکارہ مدِ مقابل ہوں گی؟ نام سامنے آ گیا

بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈان‘ سیریز کی آنے والی فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار سے شاہ رخ خان کی چھٹی ہونے کے بعد عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ فلم کے نئے ہیرو رنویر سنگھ کے مدِمقابل ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پریانکا چوپڑہ نے ’ڈان ‘ اور ’ ڈان 2‘ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا، ڈان سریز میں پریانکا کا کردار جنگلی بلی کے نام سے مشہور ہوا تھا اور شائقین نے پریانکا اور شاہ رخ کی جوڑی کو بہت پسند کیا تھا۔

ڈائرکٹر فرحان اخترکے ’ڈان 3‘ میں شاہ رخ خان کے بجائے رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کے اعلان نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی تھی کیونکہ اس سے قبل سیریز کی دونوں فلموں میں شاہ رخ خان ’ڈان’ کے روپ میں دکھائی دئیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Excel Entertainment (@excelmovies)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں