پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ جینیاتی طور پر مرد کا شریف ہونا ممکن ہی نہیں ہے، کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے، بلکہ عورت شریف ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ 40 سال گزار کر بھی لوگ ایک ساتھ نہیں ہوتے، ایک ساتھ رہ کر تکلیف دہ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو جایا جائے، زندگی میں کوئی بھی پرنس چارمنگ نہیں آتا، زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلاق اور بچی سے متعلق میرا وقت سب سے مشکل تھا، تعلق ختم ہونا ہر کسی کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔
محب مرزا نے بتایا کہ صنم سعید سے تعلق کے لیے اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ نہیں دیا، شادی ختم ہونے کے بعد صنم سعید سے قریبی تعلق ہوا، شادی میں 5 لوگ شریک ہوئے تھےاور ہمارا نکاح صنم کے گھر پر ہوا تھا۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















