بالی وڈ کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی ایکشن سے بھرپور میگا فلم ’یودھا‘ کی ریلیز کی نئی تاریخ کے ساتھ اس کے پوسٹرز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے دو نئے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنی نشستیں تھام لیں، کیونکہ آپ ایسے سفر پر جارہے ہیں جو اس سے پہلے آپ نے کبھی نہیں کیا ہوگا‘۔
فلمساز کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کے زیر تلے بننے والی اس فلم یودھا کو رواں سال دسمبر میں ریلیز کیا جانا تھا لیکن اب یہ فلم اگلے سال 15 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔
سپر ہٹ بالی وڈ فلم شیرشاہ کے بعد سدھارتھ ملہوترا کے مداح انہیں اس فلم میں ایک بار پھر ایکشن میں دیکھیں گے۔
’ایک کمانڈو، ایک ہائی جیک اور لا تعداد راز‘ کے کیپشن کے ساتھ فلم کے پوسٹرز میں سدھارتھ ملہوترا کو کمانڈو کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی پشت پر ہوائی جہاز اڑتے نظر آرہے ہیں ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
