بالی وڈ کی نامور فلمساز زویا اخترکی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ کا ٹریلر بالآخر جاری کر دیا گیا ہے۔
اس فلم کی کہانی ایک قصبے میں رہنے والے نوعمر دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو ایک خاص مقصد کی خاطر اپنے اختلافات ختم کرکے ایک ہوجاتے ہیں۔
فلمساز زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا ، آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور، ویدانگ رینا، ادیتی سیگل، مہر آہوجا اور یوراج مینڈا جلوہ گر ہوں گے۔
یہ تمام اسٹار کڈز اس ویب سیریز ’دی آرچیز‘ سے اپنی اداکاری کا آغاز کریں گے، جسے نیٹ فلکس پر 7 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
ٹریلر دیکھیں:
اس سے قبل اس فلم کا گانا ریلیز کیا گیا ، جس میں ان سب اسٹار کڈز کو ماہرانہ انداز میں رقص کرتے اپنی اداکارانہ صلا حیتوں کا مظاہرہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گانا وا وا ووم دیکھیں:
فلم میکر نے اس فلم کی کاسٹ کے نئے پوسٹرز بھی شیئر کیے تھے، جن میں سہانا خان، اگستیہ نندا اور خوشی کپور شامل ہیں۔
View this post on Instagram
کرینہ کپور، شویتا بچن، کرن جوہر اور دیگر مشہور شخصیات نے بھی ان نئے پوسٹرز پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram
بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس ویب سیریز ’آرچیز‘ کی مرکزی کاسٹ بھی کافی ود کرن کے سیزن 8 میں بطور مہمان جلوہ گر ہوگی۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















