Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کی بھارتی ریپر بادشاہ کیساتھ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ہانیہ عامر کی نامور بھارتی ریپر اور گلوکار بادشاہ کیساتھ تصویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر اور بادشاہ کی ایک ساتھ کھینچی گئی تصویر کافی وائرل ہو گئی ہے ، جس کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ان دونوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

بھارتی گلوکار بادشاہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو اور سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ ہانیہ عامر کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیاتھا۔

بھارتی سوشل میڈیا پر بھی بادشاہ اور ہانیہ عامر کی ملاقات کی خبر اس ایک تصویر کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔

اس حوالے سے انٹرنیٹ صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے اورفوٹوشاپ کے ذریعے بنائی گئی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا مزید کہنا ہے کہ بادشاہ اور ہانیہ عامر کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی اور ہانیہ عامر کی اس سیلفی کو ایڈٹ کرکے اس میں بادشاہ کی تصویر شامل کی گئی ہے۔

تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شوبز انڈسٹری میں کافی مشہور ہیں، انہوں نے متعدد ڈرامہ سیریلز میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے۔

 سرحد پار بھارت میں بھی ہانیہ عامر کے مداحوں کی اکثریت ہے، حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ عرفی جاوید نے بھی ان کےلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

ہانیہ عامر نے بھی بھارتی اداکارہ کو مثبت جواب دیتے ہوئے ان کے لئے دل کا ایموجی بناکر پیار کا اظہار کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں