Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبا فیصل کو بڑی خوشی مل گئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور سینئیر اداکارہ صبا فیصل دوسری بار دادی بن گئیں۔

صبا فیصل نےانسٹا گرام پر اپنے بڑے بیٹے سلمان فیصل ، بہو نیہا سلمان اور ننھے مہمان  کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ماشاء اللّٰہ لکھا اور ساتھ ہی انہوں نے دونوں ہاتھ جوڑنے والے ایموجی کا اضافہ کیا۔

اداکارہ کو ان کی انسٹا اسٹوری میں مٹھائی کی دکان سے مٹھائی کی خریداری کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دوسرے بیٹے اور اداکار ارسلان فیصل کی انسٹا اسٹوری کے مطابق اداکارہ لاہور میں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں