اداکار وکی کوشل سے 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ہمیشہ اپنے انداز اور لباس سے سب کو متاثر کر دیتی ہیں۔
اداکارہ فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
انسٹاگرام پر گزشتہ روز کترینہ کیف نے اپنے روایتی مشرقی لباس میں چند تصاویر شیئر کیں،جن میں انہیں لہنگے میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی یہ تصاویر مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی ایک تقریب کی ہیں ، جس میں بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
واضح رہےکہ کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 دیوالی کے تہوار کے موقع پر 12 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
View this post on Instagram
اس ایکشن اور تھرلر سے بھر پور فلم میں ان کے مد مقابل سلمان خان اور عمران ہاشمی جلوہ گرہوں گے، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















