Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ عبداللہ کادوانی نے ’تیرے بن‘ سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کے سیزن 2 کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔

 حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تیرے بن‘ کے مداحوں کے لیے خوش خبری ہے، ان کا انتظار جلد ختم ہونے والا ہے، ’تیرے بن‘ کا سیزن 2 آئندہ ماہ جمعہ 29 دسمبر 2023ء سے پیش کیا جائے گا۔

 انہوں نے مداحوں سے وعدہ کیا ہے کہ بلاک بسٹر ڈرامے کا اگلا سیزن بھی پچھلے سیزن کی طرح ناظرین کے دلوں کو چھو لے گا۔

 

یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کی پہلی قسط گزشتہ برس 28 دسمبر 2022ء کو نشر کی گئی تھی اور اب 1 برس بعد اس کے سیزن 2 کی پہلی قسط 29 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کی اداکاری اور جاندار کہانی نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں