Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ سلمان خان اور کترینہ کیف کی “ٹائیگر 3” ریلیز ہوگئی

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی نئی میگا تھرلر فلم “ٹائیگر 3” بڑے پردے پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “ٹائیگر 3″ کو آج دیوالی کے موقع پر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کو تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

فلم میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔

تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فلم کی دیوالی پر ریلیز کے بارے میں سلمان خان نے کہا کہ دیوالی کے دن فلم کا ریلیز ہونا ہمیشہ ہی خاص ہوتا ہے، میں نے اور کترینہ کیف نے ایسی فلمیں کی ہیں جنہیں بہت سے لوگوں نے پسند کیا ہے، لہٰذا، دیوالی کے موقع پر مداحوں کو “ٹائیگر 3″ کا تحفہ دے کر ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے دیوالی ہمیشہ سے ہی وہ تہوار رہا ہے جو خاندانوں کو اکٹھا کرتا ہے لہٰذا میں بھی اس دیوالی پر اپنے پورے خاندان کے ساتھ  “ٹائیگر 3″ دیکھوں گا۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچُکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں