Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ کپ میں ناقص کار کردگی پر اداکار کا کرکٹ ٹیم پر طنزیہ وار

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کار کردگی پر شائقین کر کٹ شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کوالیفائی راؤنڈ کے نو میں سے صرف چار میچوں میں کامیابی نے پاکستان کر کٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری کو بری طرح بے نقاب کردیاہے۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین پاکستانی ٹیم  اور کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہےہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری  کے سینیئر اداکار اور پروڈیوسر عدنان صدیقی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے طنزیہ پوسٹ جاری کی۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ “آجاؤ میرے بچوں گھر بہت اُداس ہے”۔

سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دبئی کے راستے وطن واپس آگئے ہیں۔

 بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کپتان بابراعظم سمیت 11 کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتہ سے دبئی روانہ ہوئے تھے،پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتہ سے دبئی کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔

اس سے قبل نامور شاعر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے بھی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version