Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عائزہ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد نامور فنکار غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف سوشل میڈیا پر مسلسل آواز اٹھارہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ملین فالوورز کے حامل شوبز انڈسٹری کے وہ فنکار جو اس معاملے پر خاموش ہیں ، انہیں صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان کو انسٹاگرم پر 13 ملین سے زائد افراد فالو کرتے ہیں تاہم انہوں نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے اسرائیلی بربریت کے خلاف کوئی مذاحمتی بیان جاری نہیں کیا تھا۔

اداکارہ کو ان کے اس رویے اور خاموشی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا تھا۔

گزشتہ دنوں عائزہ خان نے اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر ایک صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ ‘آپ فلسطین کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیوں نہیں کررہیں؟’ کے جواب میں کہا ‘مجھے علم ہے کہ روزانہ فلسطینیوں کے لیے دعا کرنا پوسٹ کرنے سے زیادہ بہتر ہے’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

انہوں نے لکھا کہ ‘برائے مہربانی دعا کریں جتنا آپ کرسکتے ہیں اور اس پلیٹ فارم پر دوسروں پر انگلی اٹھانے اور تنقید کرنے سے گریز کریں، ہم سب کے بچے اور چاہنے والے ہیں اور ہم سب اس غم (فلسطینیوں پر ظلم) کو محسوس کرسکتے ہیں’۔

اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اداکارہ نے یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی۔

عائزہ خان نے فلسطینیوں سے متعلق اپنے بیان پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنے بیان کی ذمہ داری لیتی ہیں، آئندہ ایسی غلطی نہیں ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

اداکارہ نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایک ایسے مسئلے پر بات کرنا چاہتی ہوں جسے کئی لوگوں نے غلط سمجھا اور وہ سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہے، میں اپنے بیان سے متعلق کوئی جواز پیش کرنے یا وضاحت کرنے کی کوشش نہیں کروں گی کیونکہ خدا جانتا ہے کہ میری نیت بُری نہیں تھی، میں ذاتی طور پر اس کی ذمہ داری لیتی ہوں، میرے بیان سے جن لوگوں کو تکلیف پہنچی میں ان سے معذرت خواہ ہوں اور اس معاملے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

غزہ پر اسرائیلی افواج کی بمباری اور گولہ باری ایک منٹ بھی نہ رک سکی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کو معصوم بچوں کا قبرستان بنا دیا ہے، روزانہ 134 بچے اسرائیلی بم باری کا نشانہ بن رہے ہیں،اب تک 4 ہزار سے زائد  بچے شہید ہوچکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر 10 منٹ میں 1 بچہ شہید ہو رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں