Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سجل علی کی ’لفظ کی طاقت‘ سے متعلق پوسٹ توجہ کا مرکز بن گئی

 اداکارہ سجل علی پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں ، پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے مشہور ہیں۔

سجل علی  سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم نظر آتی ہیں ، جو دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے لئے اکثر تصویریں  اور ویڈیوز شیئر کرکے ان سے رابطے میں رہتی ہیں۔

سجل علی کا نام پاکستان شوبز انڈسٹری میں کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ ایک خوبصورت ماڈل اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں جنہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں اور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے اپنے آپ کو منوایا ہے۔

سجل علی آنگن، یقین کا سفر، یہ دل میرا، صنف آہن، عشق لا اور کچھ ان کہی جیسے ہٹ ڈراموں میں اپنی غیر معمولی اداکاری کے لیے بے حد شہرت رکھتی ہیں۔

10  ملین سے زائد انسٹاگرام پر فالوورز کی حامل اداکارہ نے سیاہ ساڑھی میں اپنی ایک  تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ‘کوئی بھی آدمی جو لفظ کی طاقت کو نہیں جانتا، وہ وقت سے پیچھے ہے۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

 اداکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

واضح رہے کہ گزشتہ برس مارچ سے سجل علی اور اداکار احد رضا میر کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے فی الحال طلاق کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں