پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل تیسرے سال گریمی ایوارڈ 2024 کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں ہیں۔
عروج آفتاب بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ پاکستانی گلوکارہ، میوزک کمپوزر اور پروڈیوسر ہیں جو کہ امریکا میں مقیم ہیں۔
عروج آفتاب نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
گلوکارہ کو’بیسٹ الٹرنیٹو جاز البم‘ کے زمرے میں ان کے البم ’لو ان ایگزائل‘ کے لیے جبکہ ’بیسٹ کولیبریٹو میوزک پرفارمنس‘ کے زمرے میں ان کے گانے ’شیڈو فورسز‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















