Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف یوٹیوبر شادی کے اگلے روز ہی گرفتار

معروف یوٹیوبر علیزہ سحر اور ان کے شوہر کو شادی کے اگلے روز ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حال ہی میں معروف یوٹیوبر علیزہ سحر اور اُن کے شوہر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں علیزہ سحر کو اسلحے کی نمائش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔

 

 

تاہم علیزہ سحر اور اُن کے شوہر نے گرفتاری کے بعد ویڈیو میں نظر آنے والے اسلحے کا لائسنس پولیس کو دِکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رِہا کردیا گیا۔

  یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف یوٹیوبر علیزہ سحر نے چند شرائط  پر دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کر لی۔

معروف وی لاگر نے شادی کیلئے پہلی شرط یہ رکھی کہ طلاق کی صورت میں شوہر کو 2 کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے، دوسری یہ کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے علاوہ وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ آمدن صرف اپنے والدین کو دیں گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں