Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹائیگر 3 نے دو دن میں 100 کروڑ کا بزنس کرلیا

سلمان خان اور کترینہ کیف کی میگا ایکشن فلم  ٹائیگر 3 نے صرف دو دن میں دنیا بھر سے 100 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے دن  57 کروڑ جبکہ دوسرے روز 44 کروڑ کا بزنس کیا، اس طرح دنیا بھر میں اس کی مجموعی آمدنی 101 کروڑ بھارتی روپے تک پہنچی ہے۔

 یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ  ٹائیگر 3 سلمان خان کے فلمی کرئیر میں پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

دنیا بھر میں مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی فلم ٹائیگر  3  میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

فلم ٹائیگر تھری میں شاہ رخ خان ( پٹھان) اور ریتک روشن (کبیر) نے بھی کیمو رول ادا کیا جوکہ مداحوں کے بے حد پسند آیا ہے۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version