Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہاجرہ یامین غیر مناسب فیشن کی وجہ سے ٹرولنگ کا شکار

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل ہاجرہ یامین کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ پر صارفین برہم ہوگئے۔

ہاجرہ یامین آج کل اپنی دوستوں کے ہمراہ  امریکی ریاست فلوریڈا میں چھٹیاں منارہی ہیں، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی اس حالیہ ٹرپ کی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شئیر کیں ، جس کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اداکارہ کی ان تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہےکہ انہوں نے مغربی انداز کا  مختصر لباس پہنا ہوا ہے۔

ہاجرہ یامین کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا ، جس کے بعد ان پر لباس کے غلط  انتخاب پرشدید تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ہاجرہ یامین کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

ہاجرہ یامین کے علاوہ آج کل متعدد پاکستانی اداکارائیں سوشل میڈیا پرمختصر کپڑوں میں تصویریں شیئر کرکے سخت تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version