Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون کا بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق حیران کُن انکشاف

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ نوجوانی میں بالی ووڈ میں کام کرنا شروع کیا تو انڈسٹری میں پہلے سے کام کرنے اور کامیابی حاصل کرنے والے لوگوں کے عدم تحفظ کے احساس کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا سلسلہ ماضی میں بھی تھا اور آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا اب سے 15،20 سال پہلے فلم انڈسٹری میں کسی بھی نئے آنے والے کے لیے اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشش کرنا بہت مشکل تھا۔

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ماڈلنگ شروع کی تو مجھ سے کہا گیا کہ آپ کو پیرس، نیویارک یا میلان میں رہ کر کام کرنا چاہیے جس پر میں نے جواب دیا کہ بھارت میرا گھر ہے اور میں یہیں رہوں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا تعلق بالی ووڈ کے کسی فلمی خاندان سے نہیں ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں