عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بتادیا کہ انہوں نے کس سے اداکاری سیکھی۔
حال ہی میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ سے 10 روز تک اداکاری کی کلاسز لیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے نصیرالدین شاہ سے درخواست کی کہ کیا آپ فلم ’ سات خون معاف‘ کے اسکرپٹ پر کام کے لیے میری مدد کریں گے کیونکہ یہ بہت پیچیدہ کردار ہے۔
پریانکا چوپڑہ کے مطابق نصیرالدین شاہ نے مجھ سے پوچھا کہ مجھے کس قسم کی مدد کی ضرورت ہے اور پھر 10 روز تک میں نے اپنے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کے لیے ان سے اداکاری سیکھی۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ اکثر لوگ مجھے خواتین کے مرکزی کرداروں والی فلمیں جیسا کہ فیشن کرنے سے منع کرتے تھے لیکن مجھے فلم ’فیشن ‘ کی کہانی بہت پسند آئی، فلم میں مسئلے کو بہت موثر انداز میں پیش کیا گیا۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















