Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرن جوہر کا تقریب کیلئے پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب

بالی وڈ کے نامور فلمساز، ہدایت کار، میزبان اور فیشن ڈیزائنر کرن جوہر نے ایک خاص تقریب میں شرکت کےلئے پاکستانی ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کرکے پاکستانیوں کو خوش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈیزائنر فراز منّان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر کرن جوہر کی اپنا ڈیزائن کیا ہواجوڑا پہنے تصاویر شیئر کرکے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FARAZ MANAN (@farazmanan)

اس کے علاوہ کرن جوہر نے بھی اس جوڑے میں کروائے گئے اپنے فوٹو شوٹ کو انسٹا گرام پر فراز منّان کے نام کے ساتھ شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

واضح رہے کہ پاکستانی ڈیزائنر فراز منّان سرحد پار بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی انجان  نام نہیں ہیں ، اس سے قبل  سپر اسٹار شاہ رخ خان، کرشمہ کپور، دیپیکا پڈوکون، جھانوی کپور، ملائیکہ اروڑا، کرینہ کپورخان سمیت کئی بڑے نامور اداکار بھی ان کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے  پہن چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں