Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی کو کامیاب بنانے کے لیے حق پر ہونے کے باوجود درگزر سے کام لیں، عثمان پیزادہ

عثمان پیرزادہ پاکستان شوبز انڈسٹری ایک لیجنڈ ہیں، وہ ایک مصنف، ہدایت کار، پروڈیوسراور اداکارہیں اورکئی دہائیوں سے اس انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ ان کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وہ کسی میں بھی چھپے ٹیلنٹ کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں بہت سے نئے چہروں کا متعارف کروایا جو اب بڑے نام اور اداکار بن چکے ہیں۔

عثمان پیرزادہ کی شادی تقریباً 48 برس پہلے معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ سے ہوئی تھی اور یہ جوڑی شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

عثمان پیرزادہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران یہ اعتراف کیا کہ انہوں نے یہ شادی گھر والوں سے چھپ کر کی تھی اور ایک دوست کے گھر جاکر نکاح کیا تھا، شادی کے وقت عثمان پیرزادہ کی عمر 21 جبکہ ثمینہ پیرزادہ کی عمرمحض 17 برس تھی۔

عثمان پیرزادہ نے کہا میں کراچی میں اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کر کے جانے والے تھا کہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ آج شادی کرلیتے ہیں میں نے ثمینہ کی جانب دیکھا اورکہا ٹھیک ہے پھرمیں اپنے ایک دوست مجیب الرحمان کے گھر گیا اور اس سے کہا ہم شادی کرنا چاہتے ہیں وہ بھی حیران ہوا پھر مولانا صاحب آئے اور گھرکامالی اور خانساماں گواہ بنیں اور اس طرح ان کی شادی ہوگئی۔

تاہم نکاح کے بعد جب وہ مٹھائی لے کر ثمینہ کی والدہ کے گھر گئے تو وہ کافی ناراض ہوئیں لیکن عثمان نے اپنی امی کو کراچی بلایا اور انہوں نے ثمینہ کی والدہ سے بات کی۔ کچھ دنوں کے بعد گھر والوں نے شادی کی تقریبات منعقد کی۔

انہوں نے شادی کو بچانے اور اسے کامیاب بنانے کے حوالے بھی سے بھی اپنا قیمتی مشورہ  دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں میں اختلافات ہوتے ہیں اور یہ ہونا بھی چاہئے۔ لیکن شادی صرف دو فرد کے درمیان ہی نہیں بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے اورخاندان بہت سپورٹ کرتا رشتے کو اور اسے تحفظ فراہم کرتا ہے جب ایسا موقع آئے کہ دونوں میں اختلافات جنم لینے لگیں توان کو درمیان آکراپنا کردار ادا کرنا چاہئے جس طرح کبھی میرے اور ثمینہ کے درمیان اختلافات ہوتے تو میری والدہ ثمینہ کی طرف ہوتی تھی اور مجھے ڈانٹ پڑتی تھی۔ کبھی مائیں غلط مشوری دیتی ہیں کہ بیوی کا سمجھاؤ مگر میری ماں نے کبھی ایسا نہیں کیا۔

تاہم اگر کبھی زندگی میں ایسا موقع آئے تو دونوں میں سے کسی نہ کسی کو درگزر کرنا پڑے گا اگر آپ حق پر ہیں پھر بھی درگز سے کام لیں اگر آپ رشتے کو بچانا چاہتے ہیں، اور نہیں تو پھر بحث کرتے رہیں۔

ہر انسان الگ طرح کی شخصیت رکھتا ہے اور آپ کو اس کی عزت کرنی چاہئے، اختلافات ہوں گے لیکن اگر یہ نہیں کر سکتے تو آپ کو شادی ہی نہیں کرنی چاہئے۔   انہوں نے کہا کہ اگر آپ رشتہ بچانا چاہتے ہیں تو ایک دوسرے کی انفرادیت کا احترام کریں اور معافی مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں طرف کے خاندانوں کو بھی کوششیں کرنا پڑتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​