Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نانا پاٹیکر نے مداح کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

گزشتہ روز بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار نانا پاٹیکر نے سیلفی لینے پر نوجوان مداح کو تھپڑ مارا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو بھارت کے شہر وراناسی کی ایک گلی کی ہے جسے نانا پاٹیکر کی آنے والی فلم ’journey‘ کیلئے بطور سیٹ استعمال کیا گیا، ویڈیو میں نانا پاٹیکر کو گلی میں لوگوں کے مجمع میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے، اسی دوران ایک نوجوان نانا پاٹیکر کے قریب سیلفی کی غرض سے آکر کھڑا ہوجاتا ہے جس پر  ناناپاٹیکر اس کے سر پر تھپڑ مارتے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سینئر اداکار کو مداح کے ساتھ غیر مناسب رویے پر خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد اب نانا پاٹیکر کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے مداح سے معافی مانگی۔

نانا پاٹیکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ تھپڑ لگانا  فلم کے اسکرپٹ کا حصہ تھا جس کی ریہرسل کی جارہی تھی جب وہ لڑکا ہمارے سامنے آیا تو ہمیں لگا یہ وہی لڑکا ہے جسے ہم نے ایکٹنگ کے دوران تھپڑ لگانا ہے لیکن جب ہمیں احساس ہوا کہ یہ وہ لڑکا نہیں تب تک وہ لڑکا بھاگ چکا تھا، ہم نے انہیں بلانے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ چکے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک میں نے کسی مداح کو تصویر کیلئے نہیں روکا جو بھی ہوا غلطی سے ہوا جس کی ہم ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں