Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان نے پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا پہن کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے دیوالی کی تقریب میں پاکستانی ڈیزائنر کا جوڑا پہن کر سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر اسٹار سلمان خان کی چھوٹی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر دیوالی کی تقریب میں شرکت کےلئے شاہ رخ خان نے پاکستانی ڈیزائنر فراز منان کا تیار کر دہ لباس پہنا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

پہلی مرتبہ شاہ رخ خان نے فراز منان کے لباس کا انتخاب نہیں کیا بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ایک ٹی وی کمرشل کےلئے اسی پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کر دہ جوڑا پہنا تھا۔

پاکستانی ڈیزائنر فراز منان سرحد پار بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی انجان  نام نہیں ہیں ، اس سے قبل  فلمساز کرن جوہر، کرشمہ کپور، دیپیکا پڈوکون، ورون دھون، جھانوی کپور، ملائیکہ اروڑا، کرینہ کپورخان سمیت کئی بڑے نامور اداکار بھی ان کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے  پہن چکے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں