Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مایا علی کو نئی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

مایا علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک خوبصورت، باصلاحیت اداکارہ ہونے کے ساتھ آہستہ آہستہ فیشن آئیکون بنتی جارہی ہیں۔ وہ جانتی ہیں کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا اور اسے کس طرح اپنانا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا اپنا کپڑوں کا برانڈ ہے جس کی تشہیر وہ خود ہی کرتی ہیں۔

وہ اپنی شخصیت کو مدنظر رکھتے ہوئے لباس کا انتخاب کرتی ہیں جو ان پر خوب سجتا ہے اور دیکھنے والوں کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 2012  میں ڈرامہ درشہوار سے کیا، تاہم اس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکاری سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

 اپنے پہلے پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد، مایا نے بہت سے ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کیے جن میں مشہور سیریلز ایک نئی سنڈریلا، اون زارا، من مائل، دیار  دل اور پہلی سی محبت شامل ہیں۔ شائقین نے ان کے حالیہ ڈرامےجو بچھڑ گئے اور یونہی  میں مایا کی اداکاری کو بےحد سراہا۔ اوراس کردار نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MUSE (@museluxe)

مایا علی کو حال ہی میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایک اشہاری مہم کی مختصرویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں حمزہ علی عباسی مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے حسن اور اسٹائل کی تعریف کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@just_looking_like_a_wow_daily)

تاہم مایا علی نے اسی لباس میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جسٹ لوکنگ لائیک آ واؤ کی پیروڈی ویڈیو بناڈالی واضح رہے کہ کئی بالی ووڈ ستارے بھی اس طرح کی ویڈیو بنا کر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔ لیکن مایا علی کی ویڈیو کو دیکھ کرسوشل میڈیا صارفین نے ان پر کافی تنقید کی اورانہیں دپیکا پڈوکون کی نقل کرنے سے باز رہنے کو کہا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​