Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کیف کی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز ایک بار پر ملتوی

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’میری کرسمس‘ کو رواں سال 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی زبانوں میں اگلے سال 12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

 شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل ساؤتھ سپر اسٹار وجے سیتھوپتی جلوہ گر ہوں گے، جنھیں اس سے قبل شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان ‘ میں ولن کے روپ میں بے حد سراہا گیا۔

فلم میکرز کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ 2023 کے آخری دو مہینوں میں لگاتار فلمیں ریلیز ہورہی ہیں اس لئے فلم کی ریلیز اگلے سال تک ملتوی کردی گئی ہے۔

فلمساز کے مطابق اگر ’ میری کرسمس‘ کی ریلیز ملتوی نہ کی جاتی تو کترینہ کیف کی اس  فلم کو باکس آفس پر رنبیر کپور کی ’انیمل‘ اور وکی کوشل کی ’سیم بہادر‘ کا مقابلہ کرنا ہوتا جو کہ یکم دسمبر کو ریلیز کی جائیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Radhika (@radhikaofficial)

واضح رہے کہ  12  نومبر کو کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر تھری ریلیز کی گئی ، جس نے صرف دو دنوں میں سو کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔

دنیا بھر میں مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کی گئی فلم ٹائیگر 3 میں سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں