Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبا قمر کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی خواہشمند تھیں؟

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل صبا قمر نے بتادیا کہ وہ کس پاکستانی اداکار سے شادی کرنے کی خواہشمند تھیں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اداکارہ بننے سے قبل احسن خان کی بہت بڑی فین تھیں۔

Saba Qamar, Ahsan Khan's 'Moomal Rano' appears to be Pakistan's version of 'Romeo and Juliet'

انہوں نے کہا کہ ان کا نمبر کسی سے حاصل کرنے کے بعد انہیں بار بار مس کالز دیتی تھیں اور میسج کرتی تھیں کہ ایک دن وہ دونوں ساتھ ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد جب احسن خان کے ساتھ شوبز میں کام کیا تو احسن سے لڑائی ہوگئی جس کے بعد احسن مجھے زہر لگنے لگے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

صبا قمر نے بتایا کہ بعد میں مجھے احساس ہوا کہ احسن عادتاً ایک ایسے ہی شخص ہیں تو احسن  سے اور پیار ہوگیا، اس کے بعد احسن کی زندگی میں فاطمہ آگئیں اور انہوں نے شادی کرلی۔

اداکارہ کے مطابق اگر احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کرلیتیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں