Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی فوجی بینڈ پر بھی ‘پسوڑی’ کا جادو چل گیا

برطانوی فوجی بینڈ بھی پاکستانی کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے عالمی شہرت یافتہ گانے ’پسوڑی‘ کا مداح ہوگیا۔

 کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین گانے پسوڑی کو اب تک 200 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں اور یہ مسلسل عالمی شہرت کی نئی بلندیوں کو چھورہا ہے۔

برطانوی فوج کی سب سے پرانی رجمنٹ، اس وقت پاکستان کے دورے پر ہے، جنہوں نے نامور پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور شائی گل کے 2022 کے مقبول کوک اسٹوڈیو گانے ‘پسوڑ ی’ کو کمال مہارت سے پیشکش کرکے اپنی موسیقی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

برطانوی ہائی کمیشن نے سوشل میڈیا پر ایچ اے سی بینڈ کی اس پرفارمنس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جوکہ بے حد پسند کی جا رہی ہے۔

گلوکار علی سیٹھی نے بھی برطانوی بینڈ کے متاثر کن ’پسوڑی‘ ورژن کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ali Sethi (@alisethiofficial)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں