Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہزاد رائے نے پاکستانی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ ڈھونڈ نکالی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، گلوکار اور سماجی شخصیت شہزاد رائے نے پاکستانی ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ ڈھونڈ نکالی۔

شہزاد رائے شوبز انڈسٹری کا ایک نامور ستارہ ہیں، جنہوں نے گلوکاری کے ذریعے سال  1995  میں انڈسٹری میں قدم رکھا اور اب تک کامیابی سے ان کا فنی سفر جاری ہے۔

شہزاد رائے نے سال 2002 میں فلاحی تنظیم ’زندگی ٹرسٹ‘ قائم کی ، جس کے وہ صدر ہیں، یہ تنظیم غریب بچوں کو تعلیم وتربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی باعزت طریقے سے گزارنے کےلئے ہنر بھی سکھاتی ہے۔

گلوکارنے اپنی پوری زندگی اس ٹرسٹ کے لیے وقف کر دی ہے اور وہ اپنی موسیقی کے ذریعے عطیات بھی جمع کرتے ہیں۔

گزشتہ روز گلوکار نے انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ہم میں سے بہت سے لوگوں نے عامر خان کی فلم ”سیکرٹ سپر اسٹار“ دیکھی ہوگی،  یہ ہیں زندگی ٹرسٹ کے تحت چلنے والے خاتون پاکستان گورنمنٹ اسکول سے ہماری اپنی ”سیکرٹ سپر اسٹار“، جو جشن منا رہی ہے کہ کس طرح موسیقی کا نصاب اس کی زندگی کو بدل رہا ہے۔‘

شہزاد رائے کی اس ویڈیو اور کاوش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version