Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر گرفتار

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر کو پشاور پولیس نے سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم میں بنائی گئی ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے وردی میں ویڈیوز بناتا تھا اور ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتا تھا۔

پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قبضے سے پولیس وردی اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے۔

 

 

پولیس کی حراست میں ملزم نے اپنی حرکت پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ اس قسم کی ویڈیوز بنانے سے دریغ کروں گا۔

ملزم نے دیگر ٹک ٹاکرز کو بھی پیغام دیا کہ کسی صورت پولیس یونیفارم اور پولیس کیخلاف ویڈیو نہ بنائیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں