Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تنو ویڈز منو جوڑی 8 سال کے بعد ایکساتھ جلوہ گر ہوگی

بالی وڈ کی ہٹ فلم ’تنو ویڈز منو‘ کی مقبول جوڑی کنگنا رناوت اور آر مدھاون 8 سال بعد پھر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

ہٹ رومانٹک کامیڈی فلم  تنو ویڈز منو ریٹرنز میں ان کی دلکش اداکاری کے آٹھ سال بعد، کنگنا رناوت اور آر مدھاون ایک بار پھر ایک نفسیاتی تھرلر فلم میں ساتھ کام کر رہے ہیں۔

اس اعلان کے بعد اس اسٹار جوڑی کے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے جو انہیں اسکرین پر دوبارہ ساتھ دیکھنے کے لئے بے صبری سے منتظر ہیں۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر چنئی میں فلم کی شوٹنگ کے آغاز کی ایک جھلک شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ آج چنئی میں ہم نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کیا، یہ فلم ایک نفسیاتی تھرلر ہے، دیگر تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

کنگنا رناوت نے مزید لکھا کہ انتہائی غیر معمولی اور دلچسپ اسکرپٹ کے لیے فی الحال آپ کے تعاون اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version