Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیل الرحمان قمر کا شکست کے بعد بھارتی ٹیم کو مفید مشورہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فلم و ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھانے والی بھارتی ٹیم کو مفید مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ روز احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں کے سامنے بھارتی کرکٹ ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔

خلیل الرحمان قمر نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر لکھا ’ٹیم انڈیا! پہلی فلائیٹ سے پاکستان پہنچو اور ہمارے کھلاڑیوں کے گلے لگ کر جی بھر کے رو لو،ان سے اچھا غمگسار نہیں ملے گا‘۔

پاکستانی فلم و ڈرامہ رائٹر کی یہ طنزیہ پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہےکہ ورلڈ کپ کے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم فائنل میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ناکام رہی۔

مسلسل عمدہ پرفارمنس دکھانے والے روہیت شرما، ویرات کوہلی اور محمد شامی بھی کل نہ چل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر نے بابر اعظم کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

آسڑیلیا نے عمدہ بولنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کرکے 241 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 43 ویں اوورز میں پورا کرکے بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔

اس موقع پر اسٹیڈیم میں بیٹھے ایک لاکھ سے زائد تماشائیوں پر آسڑیلوی ٹیم کے گیارہ کھلاڑی بھاری پڑ گئے اور ہر طرف خاموشی چھا گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version