Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈنکی کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ کب ریلیز ہوگا؟

بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘ ڈنکی’ کے پہلے گانے ’ لٹ پٹ گیا‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرکے مداحوں کی بے تابی میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈنکی ڈراپ 1 اور دلچسپ پوسٹرز کے بعد، فلمساز نے ڈنکی کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ 22 نومبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ایک رومانوی گانا ہے، جس کے  منفرد ڈانس اسٹیپس سب کو خوب محظوظ کریں گے۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فلم کے پوسٹرز بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ بھی نمایاں ہے۔

دنیا بھر سے سپر اسٹار کے چاہنے والوں نے اس پوسٹر کے لئے لاکھوں لائکس اور کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور اب سب اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 21 دسمبر 2023 ہے۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

واضح رہےکہ شاہ رخ خان کی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع  22  دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں