پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ و سابق اداکارہ نیمل خاور نے بیٹے کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
نیمل خاور عباسی نے انسٹاگرام پر اپنے عمرے کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا “الحمدللہ”۔
View this post on Instagram
یہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی، جس پر صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی جارہی ہیں۔
نیمل خاور نے سال 2019 میں حمزہ علی عباسی سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔
ایک دن قبل نیمل خاور کی سالگرہ پر حمزہ علی عباسی نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرکے خوب داد وصول کی ۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ نیمل خاور نے اپنی سالگرہ اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی ہے۔
View this post on Instagram
حمزہ علی عباسی کا نیمل خاور سے اظہارِ محبت
دوسری جانب سے انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی تصاویر شئیر کی ہیں جس میں انہیں پھولوں کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

نیمل خاور کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















