Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر کی خوبصورتی اور دلکش لباس کے چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ ہانیہ عامر کا حالیہ فوٹو شوٹ مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’جانان‘ سے کیا اور پھر ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا۔

ہانیہ عامرکا شوبز کا سفر کئی کامیاب پروجیکٹس پر مشتمل ہے، وہ حال ہی میں ’مجھے پیار ہوا تھا‘ ڈرامے میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں بھی رہیں۔

 انہیں ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب شہرت اور پذیرائی ملی۔

ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے  مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ہانیہ عامر نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی انداز کا دیدہ زیب لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کا اسٹائل کاپی کرلیا

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں