Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عرفی جاوید اب ہانیہ سے لباس کے ’آئیڈیاز‘ لینے لگیں ؟

بھارتی بولڈ اور متنا زعہ اداکارہ عرفی جاوید نے منفرد لباس کا انوکھا ’آئیڈیا‘ دینے پر پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا شکریہ اداکیا۔

گزشتہ روز ہانیہ عامر نے انسٹا گرام پر اپنے دوستوں کے ساتھ مزاق مستی کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے دوست اپنے کپڑوں کے اوپر پلاسٹک کےہینگرز لٹکا کر ماڈلنگ کر رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے وائرل ہو تے ہی بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہانیہ مجھے میرے لباس کےلئے منفرد آئیڈیا دینے کا شکریہ‘۔

جواب میں ہانیہ عامر نے بھی ہنسی کا ایموجی بناکر ردعمل دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ عرفی جاوید بالی وڈ میں بولڈ اور متنازعہ لباس پہننے اور اس کی تشہیر کرنے کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہیں۔

عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

واضح رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عرفی جاوید نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف یا ان کی پوسٹ پر ردعمل دیا ہو بلکہ وہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ہانیہ عامر کی شخصیت، خوبصورتی اور اسٹائل کی تعریف کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر چکی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں