Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمن اور منال خان نے سالگرہ فیملی کیساتھ منائی

ایمن اور منال خان پاکستان شوبزانڈسٹری کی جڑواں اداکارہ بہنیں ہیں جنہوں نے اپنی   سالگرہ فیملی کیساتھ منائی۔

اپنی بے مثال خوبصورتی اور لازوال اداکاری سے دلوں کو موہ لینے والی اداکارہ جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان نے گزشتہ روز اپنی 25 ویں سالگرہ منائی۔

اس خاص موقع کو یادگار بنانے کے لیے ایمن خان ، منال خان اور اداکار منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر مختلف پیغامات بھی پوسٹ کیے۔

 اداکار منیب بٹ نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی تقریب کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

ان تصویروں میں ان کی اہلیہ ایمن خان، بیٹی امل ، منال اور ان کے شوہر احسن محسن اکرام کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muneeb Butt (@muneeb_butt)

ایمن خان اور منیب بٹ نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ 30 اگست 2019 کو ان کی پہلی بیٹی امل کی پیدائش ہوئی اور 7 اگست 2023 کو اس جوڑے نے اپنی دوسری بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔

 یہ بھی پڑھیں: ایمن خان کی اپنی بیٹیوں کے ہمراہ خوبصورت تصویر وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

اداکارہ ایمن خان انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aiman Muneeb (@aimankhan.official)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں