Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ ریلیز

بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ‘ ڈنکی’ کا پہلا گانا ’ لٹ پٹ گیا‘ مداحوں کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے ریلیز کردیا گیا ہے۔

ڈنکی ڈراپ 1 اور دلچسپ پوسٹرز کے بعد، فلمساز نے ڈنکی ڈراپ 2 ( گانا لٹ پٹ گیا)  بھی جاری کردیا۔

شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر اس گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ڈانس کرتے ہوئے اگر میں اس سے زیادہ چھلانگیں لگاتا تو اڑ ہی جاتا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

نامور گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا یہ ایک رومانوی گانا ہے، جس میں شاہ رخ خان کو منفرد ڈانس اسٹیپس کرتے دیکھ کر سب مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فلم کے پوسٹرز بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ بھی نمایاں ہے۔

دنیا بھر سے سپر اسٹار کے چاہنے والوں نے اس پوسٹر کے لئے لاکھوں لائکس اور کمنٹس کرکے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور اب سب اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جو کہ 21 دسمبر 2023 ہے۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

واضح رہےکہ شاہ رخ خان کی یہ فلم رواں سال کرسمس کے موقع  22  دسمبر کو بھارت میں ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں