Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلوکاری کے بعد چاہت فتح علی خان نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا؟

گلوکار چاہت فتح علی خان کی استحکام پاکستان پارٹی  کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے ملاقات ہوئی ہے۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فردوس عاشق اعوان اور چاہت فتح علی خان کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو میں ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان چاہت فتح علی خان کو سیالکوٹ آنے کی دعوت دیتی ہیں۔ جس پر چاہت فتح علی خان دعوت قبول کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ جی جی ضرور انشا اللہ۔

 

 

وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ویڈیو پر ایک صارف نے کمنٹ کیا ہے کہ ’ آئی پی پی کا پارٹی ترانہ چاہت فتح علی خان بنائیں گے ‘۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں