Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فلم ڈنکی اسٹیڈیم میں ریلیز کر نے کی فرمائش پر شاہ رخ کا دلچسپ جواب

بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے موضوع پر بننے والی فلم ڈنکی اگلے ماہ ریلیز کی جائے گی ،جس کا مداحوں کو بے تابی سے انتظار ہے۔

فلم ڈنکی کی تشہیری مہم کے حوالے سے گزشتہ روز بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک لائیو سیشن رکھا ، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ جواب دئیے۔

اسی دوران ایک مداح نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی فلم ڈنکی تھیٹرز کے بجائے اسٹیڈیم میں ریلیز کریں ۔

اس مداح کی اس منفرد فرمائش پر شاہ رخ خان نے بھی دلچسپ جواب دے کر محفل لوٹ لی۔

سپر اسٹار نے کہاکہ ” انہوں نے اس حوالے سے اپنی ٹیم سے بات کی ہے ، لیکن ایئر کنڈیشنگ ایک مسئلہ ہے، آپ کو فلم دیکھنے کے لیے بچوں اور بڑوں کے ساتھ جانا پڑے گا، گرمی سے بے چینی ہوگی، تو بہتر ہے کہ فلم سینما گھروں میں ہی ریلیز کی جائے‘ ۔

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کا پہلا گانا ’لٹ پٹ گیا‘ ریلیز

ڈنکی ڈراپ 1 اور دلچسپ پوسٹرز کے بعد، فلمساز نے گزشتہ روز ڈنکی ڈراپ 2 ( گانا لٹ پٹ گیا)  بھی جاری کردیا۔

شاہ رخ خان نے انسٹا گرام پر اس گانے کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ ڈانس کرتے ہوئے اگر میں اس سے زیادہ چھلانگیں لگاتا تو اڑ ہی جاتا‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

نامور گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں گایا گیا یہ ایک رومانوی گانا ہے، جس میں شاہ رخ خان کو منفرد ڈانس اسٹیپس کرتے دیکھ کر سب مداح خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے فلم کے پوسٹرز بھی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ، جس میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ بھی نمایاں ہے۔

بالی ووڈ کو تھری ایڈیٹس، پی کے، سنجو اور منا بھائی ایم بی بی ایس جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والے راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بنے والی اس فلم ’ڈنکی‘ کو 22 دسمبر 2023 کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس فلم میں با صلاحیت اداکارہ تپسی پنو شاہ رخ خان کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں