پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر نے اپنے نئے ڈرامے’ پاگل خانہ‘ کی تفصیلات مداحوں کے ساتھ شیئر کردیں۔
صبا قمر شوبزانڈسٹری میں اپنی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے بے پناہ شہرت رکھتی ہیں،وہ ایک ورسٹائل اور باکمال پاکستانی اداکارہ ہیں جو چیلنجنگ کرداروں میں ہمیشہ اپنا لوہا منواتی ہیں۔
انہوں نے مختلف ڈراموں جیسے ڈائجسٹ رائٹر، بنٹی آئی لو یو، پانی جیسا پیار، تھکان ، چیخ، باغی اور سرِ راہ میں اپنی باکمال اداکاری کی وجہ سے بے پناہ تعریفیں وصول کیں۔
صبا قمر آج کل ایک نجی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز ’پاگل خانہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے اس نئے پروجیکٹ کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں ، جس میں اداکار سمیع خان ان کے مدمقابل مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرامہ جلد ایک نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
View this post on Instagram
صبا قمر نے شاہین آفریدی کو کس بات پر مبارکباد دی؟
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















