پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار علی عباس نے پاکستانی اداکاراؤں سے متعلق اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار علی عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کئی فنکار اس لیے شہرت حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں کیونکہ بالی ووڈ کی طرح یہاں بھی لابی سسٹم ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری میں مضبوط بیک گراؤنڈ ہونے کے باوجود میں بھی اپنے کیریئر کے آغاز میں اس لابی سسٹم کا نشانہ بنا اور کئی ڈراموں سے مجھے آخری وقت میں نکال دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اُن پروجیکٹس کے اے ڈی سے وجہ معلوم کی تو پتہ چلا کہ کچھ اداکارائیں میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں تاہم اب ایسا نہیں ہے لیکن کیریئر کے آغاز میں مجھے کئی مرتبہ ریجیکشن کا سامنا کرنا پڑا۔
علی عباس بتایا کہ میں نے بعد میں اُن تمام اداکاراؤں کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا ہے لیکن اُس وقت وہ میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔
View this post on Instagram
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔




















