Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اشنا شاہ کی ’سورۃ البقرہ‘ پڑھنے کی گزارش

پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ اشنا شاہ نے  سب لوگوں سے ’سورۃ البقرہ‘ پڑھنے کی درخواست کی ہے۔

اشنا شاہ شوبزانڈسٹری کی ایک خوبصورت، باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ ہیں۔

انہوں نے بشر مومن، بلا، لشکر اور الف اللہ اور انسان جیسے کئی مشہورڈراموں میں اپنی عمدہ پرفارمنس سے اپنی ایک الگ پہچان بنائی ہے۔

سوشل میڈیا پرغزہ میں معصوم فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسلسل آواز اُٹھانے والی شوبز شخصیات میں سے ایک اشنا شاہ ہیں۔

انہوں نے گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر سب لوگوں سے سورہ بقرہ پڑھنے کی درخواست کی اور امتِ مسملہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں سب پر زور دیتی ہوں کہ وہ سورہ بقرہ کا انگریزی ترجمہ پڑھیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کو ایسی حرکتیں نہیں کرنی چاہئے کہ بیوی کو فون چیک کرنا پڑے، اشنا شاہ

انہوں نے لکھا کہ ’آپ مومن ہوں یا نہیں، اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مسلمانوں تک پہلے ہی پہنچا دیا گیا تھا‘۔

اشنا شاہ نے مزید لکھا کہ سورۃ البقرہ کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے کے بعد ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version