Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی خبریں؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور مشہور گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور مشہور گلوکار عمیر جسوال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کے ہمراہ اپ لوڈ کی گئی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں عمیر جسوال نے سعودی عرب میں اپنے ایک شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے دوست کی شادی میں اکیلے شرکت کی تھی۔

بعدازاں انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا تھا، اس دوران بھی اُن کے ہمراہ اُن کی اہلیہ ثناء جاوید کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

اسٹار جوڑی کی جانب سے دیئے گئے ان اشاروں سے سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔